ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اقرا اور یاسر کا اپنی مہندی پر ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) معروف اداکارہ اقراء عزیز اور اداکار یاسر حسین نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقراء عزیز اور اداکار یاسر حسین کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اقراء اور یاسر نے ڈانس کیا،

دونوں کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہوگئی ہے۔اقراء عزیز اور یاسر حسین کی مہندی کی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی شرکت کی جن میں زارا نور عباس، اسد صدیقی، ایمن خان، مینال خان، منیب بٹ، کْبریٰ خان، مومل شیخ، شہزاد شیخ، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر، ہانیہ عامر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔یاسر حسین اور اقراء عزیز کی مہندی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے اْن کے دوستوں نے بھی ڈانس کر کے خوب انجوائے کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اداکارہ زارا نور عباس اپنے شوہر اسد صدیقی اور دوست کْبریٰ خان کے ہمراہ ڈانس کر رہی ہیں۔اِن کے علاوہ بھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں نے ڈانس کرکے اقراء اور یاسر کی مہندی کی تقریب کو چار چاند لگائے۔معروف گلوکار عاصم اظہر کی گلوکاری سے مہمانوں سمیت اقراء اور یاسر خوب محظوظ ہوئے۔دوسری جانب اقراء عزیز نے مہندی کی تقریب سے قبل اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں اْن کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی ہے اور اْنہوں نے اپنی تصویر پر لکھا کہ یہ وہ دِن ہے جس کا میں کب سے انتظار کر رہی تھی۔واضح رہے کہ اِس سے قبل اقراء اور یاسر کی مایوں کی رسم ہوئی تھی جس کی تصاویر دونوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جبکہ دونوں (آج) 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…