ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

تْم ہمارے خاندان کی پہلی پوتی ہو اور جب تْم پیدا ہوئی تھی تو اْس وقت ہمیں انگلینڈ، کینیڈا اور پورے پاکستان کی طرف سےسے ہمارے لیے کیا پیغامات آئے ؟شنیرا اکرم نے اپنی بیٹی کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ اکرم کو ایک طویل پوسٹ کے ذریعے پانچویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ اکرم کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر

ایک تصویر شیئر کی جس میں شنیرا اکرم کے ساتھ اْن کے شوہر وسیم اکرم اور بیٹی عائلہ اکرم ہیں۔شنیرا اکرم نے تصویر کے کیپشن میں اپنی بیٹی عائلہ اکرم کو پانچویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، 5 سال قبل آج کے دِن تْم نے میری اور بہت سے لوگوں کی زندگی بدل دی تھی، تْم نے اپنے والد، بھائیوں اور مجھے خوشیاں دیں اور ہمیں خوش ہونے کا موقع دیا۔شنیرا اکرم نے لکھا کہ تْم ہمارے خاندان کی پہلی پوتی ہو اور جب تْم پیدا ہوئی تھی تو اْس وقت ہمیں انگلینڈ، کینیڈا اور پورے پاکستان کی طرف سے بہت ساری دْعائیں اور تحائف دیے گئے جو ہم کبھی نہیں بھلا سکتے ہیں۔اْنہوں نے لکھا کہ آپ ایک خوبصورت لڑکی ہیں اور مجھے اْمید ہے کہ آپ ہمیں ہمیشہ ایسے ہی خوش رکھیں گی، آپ اپنی زندگی میں جو بھی کریں گی اْس سے ہمیں فخر محسوس کروائیں گی۔اْنہوں نے لکھا کہ آپ کے اِردگِرد جو پیار و محبت ہے یہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ایسے ہی رہے گا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…