جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں طویل دورانیے کا سورج گرہن، دورانیہ کتنے گھنٹے رہا، کہاں کہاں دن میں رات ہوگئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 26  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کے متعدد شہروں میں سورج گرہن دیکھا گیا جو صبح سات بج کر تیس منٹ پر شروع ہوا اور دوپہر ایک بج کر چھ منٹ تک جا ری رہے گا ،رنگ آف فائر کو سعودی عرب، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات، عمان، بھارت، سری لنکا، سماٹرا، سنگاپور اور فلپائن میں بھی دیکھا گیا ۔

پاکستان میں بیس سال بعد مکمل سورج گرہن دیکھا جارہا ہے۔ آخری بار ایسا 11 اگست 1999 کو ہوا تھا جب شام پانچ بج کر 26 منٹ پر کراچی اور ملحقہ علاقوں میں مکمل سورج گرہن ہوا تھا۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح سات بج کر تیس منٹ پر شروع ہوا ۔محکمہ موسمیات نے براہ راست سورج کو دیکھنے سے منع کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کا کہا۔ مخصوص چشمے کے استعمال سے سورج گرہن کو دیکھاگیا۔پاکستان میں چھ گھنٹے سورج گرہن رہا،کراچی میں سورج گرہن کا آغاز سات بج کر پینتیس منٹ پر ہوا اور مکمل گرہن آٹھ بجکر سینتیس منٹ پر دیکھا گیا۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور دیگر حصوں میں بھی سورج گرہن دیکھا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 10 بج کر 15 منٹ تک سورج گرہن کا نظارہ ہوا۔ کراچی میں 10 بج کر 10 منٹ تک اور لاہور میں 10 بج کر 19 منٹ تک سورج گرہن رہا۔کوئٹہ میں سورج گرہن سے روشنی آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو ئی ۔ سورج گرہن کے باعث چند شہروں میں جزوی اندھیرا چھا گیا۔کراچی کی مساجد میں نماز کسوف کا اہتمام کیا گیا۔ گلشن اقبال بلاک 13 کی مسجد بیت الاسلام میں بھی نماز کسوف ادا کی گئی۔ نماز کے بعد شہریوں نے استغفارکیا اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔سورج گرہن کے موقع پرکوئٹہ میں مساجد اور گھروں میں خصوصی نوافل ادا کرنے کا بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔ علا وہ ازیں اسلا م آ با د اور راولپنڈی کی مسا جد میں نماز کسوف ادا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…