جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سردی کی شدت میں اضافہ، گیس کی غیر اعلانیہ بندش نان بائیوں کا غیر اعلانیہ طور پر قیمتوں میں از خود اضافہ ،نان 15روپے ، روٹی 12 روپے میں فروخت کرنے لگے، شہری  سراپا احتجاج

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن  )سردی کی شدت میں اضافہ،شہر و کینٹ کے سینکڑوں صارفین سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش پرسخت سراپا احتجاج، گھروں میں گیس نہ ہونے سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، شہری تندروں سے من مانے نرخوںپرروٹی لینے پر مجبور ،نان بائی بھی غیر اعلانیہ طور پر قیمتوں میں از خود اضافہ کرکے نان 15روپے جبکہ روٹی 12 روپے میں فروخت کرنے لگے دوسری طرف ایل پی جی گیس

سلنڈرز من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے اقدامات نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 35فیصد اضافے کے باوجودگیس ناپید ہے راولپنڈی  میںڈبل روڈ،صادق آباد ، گلاس فیکٹری ، چاہ سلطان ، ڈھوک کھبہ، کمیٹی چوک ، آریہ محلہ ، چکلالہ ، رحیم آباد ، خواجہ کارپوریشن ، مبارک لین ، دھاماں سیداں ، ڈھیری حسن آباد، کلمہ چوک سمیت بیشتر علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش کی جا رہی ہے جبکہ جن علاقوں میں گیس فراہم کی جا رہی ہے ان میں بھی پریشر نہ ہونے کے برابر ہے حکومت نت نئے ٹیکسوں میں اضافے کے باوجود عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہے حتیٰ کہ پہلے سے میسر سہولیات بھی چھینی جا رہی ہیں حکومتی نمائندوں کے بلند و بانگ دعوے صرف اخبارات اور ٹی شوز تک ہی محدود ہیں عملی طور پر حقائق بالکل برعکس ہیں گیس نہ ہونے کے باعث نہ صرف خواتین بلکہ بچے اور بوڑھے بھی سخت اضطراب کا شکار ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بعد اب گیس کی مکمل بندش کا بھی سامنا ہے شہریوںکا کہنا کہ ہمارے بچے بھوکے اور پیاسے رہنے پر مجبور ہیں ایک تو مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے دوسرا بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے زندگی مفلوج کر دی ہے اس پر بل بھی کئی ہزار میں بھیج دیا جاتا ہے نہ بجلی ہے نہ گیس ہے اور نہ ہی پینے کا پانی میسر ہے اس حکومت نے تو

سابقہ تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار راولپنڈی کے رہائشیوں محمد گلزار، اویس اختر، عدنان ، محمود علی، انیس احمد ، وہاب ، ریحان ،خالد، انور ، گل خان ، اسلم ، سلیم ، فرقان ، سلطان ، احمد علی، عجب گل ، اور رحیم خان نے ’’ آن لائن کے ‘ سروے میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم مجبور ہو گئے ہیں کہ اب مرد،خواتین بچے اور بوڑھے سب گھروں سے نکلیں

اور حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیں انھوں کہا ہے کہ بھوکا پیاسا رہ کر مرنے سے بہتر ہے کہ ہم اپنے ان بے رحم حکمرانوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ جائیںتحریک انصاف کی حکومت نے تو غریب کے منہ سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے پہلے ہی غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اس پر شدیدسردی کے اس موسم میں جب نہ کھانے کو ملے نہ پینے کو ملے اور بچے بڑے

بیمار ہسپتالوں میں جا رہے ہیں بچوں کو نمونیہ جیسی موذی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے غریب آدمی گھر کا کرایہ ادا کرے بچوں کی تعلیم پر توجہ دے ان کے لئے 2وقت کی روٹی کا انتظام کرے ہزاروں کے بل ادا کرے یا پھر بیماری کا مقابلہ کرے ان کا کہنا ہے ان تمام تر خراب حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے حکومت نااہل لوگوں کو اختیارات سونپ کر ملک کو اندھیروں میں دھکیل رہی ہے

جو یہ نہیں چاہتے کہ غریب سکھ کا سانس لیں اور ملک ترقی کرے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ اپنے پاکستان کو بچانے کے لیے عوام اپنے حق لے لئے آواز اٹھائیںاور بھر پور احتجاج کریں انھوں  نے کہاکہ ہمارا کسی سیاسی جماعت کوئی واسطہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی سیاسی مسئلہ ہے ہمیں ایسی حکومت چاہیئے جو ہمیں بنیادی سہولیات فراہم کر ے ورنہ عوام کا گھروں سے باہر نکلنا نا گزیر ہو گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…