ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نسیم شاہ ، شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کی  142سالہ تاریخ کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ  بائولرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے دوران نئی تاریخ رقم کردی۔19سالہ شاہین آفریدی نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار  بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77رنز کے

عوض5شکار کیے جب کہ16سالہ نسیم شاہ نے دوسری اننگز میںصرف31رنز دے کر مہمان ٹیم کے 5کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا،یہ ٹیسٹ کرکٹ کی142سالہ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب دو ٹین ایچ بائولرز نے ایک ہی ٹیم کے لیے کسی ٹیسٹ میں 5،5وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل دو ٹین ایج بائولرز نے مختلف ٹیموں کی جانب سے ایک ہی ٹیسٹ میں 5،5وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اس وقت حاصل کیا جب 2005ء￿ میں بنگلہ دیش کے انعام الحق جونیئر اور زمبابوے کے ایلٹن چگمبھرا نے پانچ ،پانچ شکار کیے تھے۔شاہین شاہ آفریدی اب ٹیسٹ کرکٹ میں بطور ٹین ایج  بائولرزیادہ وکٹیں لینے والے پانچویں گیند باز ہیں ،ان کے علاوہ عمر گل نے بھی 25شکار کررکھے تھےa جب کہ لیجنڈری فاسٹ  بائولر وسیم اکرم نے بطور ٹین ایج بائولر28وکٹیں حاصل کی تھیں،بطور ٹین ایج بائولر زیاد ہ وکٹیں لینے کا اعزاز قومی ٹیم کے موجودہ  بائولنگکوچ وقار یونس کے پاس ہے جنہوں نے 55وکٹیں اپنے نام کیں تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…