اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بھارت جنگ چاہتا ہے تو ہم منہ توڑ جواب دینے  کیلئے تیار ہیں، مود ی سرکار کو دو ٹوک پیغام دیدیا گیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جنگ سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے لیکن بھارت جنگ چاہتا ہے تو ہم بھی منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ مودی سرکار کے دہشتگردانہ ذہن کی عکاسی ہے۔ وہ منگل کے روز ایکسپو سنٹر لاہور میں یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب کے کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے

جبکہ اس موقعہ پر یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب کے پر وریکٹر ڈاکٹر منصور احمد اور ماہر قانون دان سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام ہمسائیہ ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات کا حامی ہے اور خطے میں اَمن پاکستان کی اولین تر جیح ہے مگر بدقسمتی سے نریندر مودی کی سوچ اسکے بر عکس ہے وہ مسلسل کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے جسکی وجہ سے خطے میں اَمن کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر پر مظالم اور کر فیو کے بعد مسلمانوں کے خلاف بھارت میں نیا متنازعہ قانون بھی انتشار کی ایک اور بھارتی سازش ہے جسکے خطر ناک نتائج نکلیں گے اور آج صرف کشمیر کے اندر ہی نہیں بھارت میں بھی عوام نریندر مودی کے خلاف سڑکوں پر آچکے ہیں اور انکی پالیسیوں کو مستر دکررہے ہیں اور ایک سال کے دران 5بھارتی ریاستوں میں نر یندر مودی کی شکست بھارتی عوام کا نر یندر مودی کے خلاف اظہارنفر ت ہے۔ گورنے کہا کہ پوری قوم سر حدوں پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے والی افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے اور جب بھی بھارت کوئی جار حیت کر یگا اس کو منہ توڑ جواب ہی ملے گا اور ہر پاکستانی ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہے۔ کانووکیشن سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ

میں22ویںکانووکیشن پر تمام گریجوایٹس کو بھر پور مبارکباد یتاہوں اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ تعلیم کے شعبے میں قوم کی بیٹیاں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کر رہی ہے مگر آپ کا اصل امتحان آج کے دن سے شروع ہوگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ عملی زندگی میں گریڈزاور سی جی پی اے نہیں ہوتے عملی زندگی میں صبر، تحمل اور عاجزی سے کام لینا چاہیے زندگی امکانات سے بھرپور ہے، آپ کو اچھے اہداف کا انتخاب کرنا ہے۔ گورنر نے کہا کہ ہم پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں میرٹ اور شفافیات کو یقینی بنا رہے ہیں سفارش کے کلچر اور سیاسی مداخلت کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…