جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ثناءاللہ کل رات بہت زیادہ مطمئن تھے انہوں نے اپنے ایک قریبی آدمی سے کہا کہ ۔۔ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 24  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات رانا ثنا اللہ بہت مطمئن تھے اور بادی النظر میں انہوں نے اپنے قریبی آدمی کو بتایا کہ کل رات آپ کےساتھ ہوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کاکہناتھاکہ حیرت کی بات ہے کہ

اتنی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہو تواے این ایف کی ہسٹری کا شایدیہ پہلا کیس ہوگا کہ ضمانت اتنی جلدی ہوگئی ہو، ایک طرف شہریار کہتے تھے کہ فوٹیج ہے ، عدالت میں ثابت کریں گے، عدالت میں جو ثبوت آتے ہیں، اسی پر فیصلہ ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ بہر حال رانا کی قریبی دوستوں سے بات ہوئی توکہاکہ کل ضمانت ہوجائے گی ، کل آپ کیساتھ ہوں گا، لگتا ہے کہ اے این ایف نے جلدی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے ، دس کلو سے زیادہ پر ضمانت ہوتی نہیں تھی ، یہ مسلم لیگ ن اور رانا ثنا کے لیے بہت اچھی خبر اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ شایدقانون کی بجائے انتقامی کارروائی پر یقین رکھتے ہیں، یہ ضمانت ہونا اے این ایف کے لیے بھی پیغام ہے کہ آپ کاکام بھی انتقام کی طرف جارہاہے ۔شہریار آفریدی کو اب استعفیٰ دے دینا چاہیے ، اگرعدالت نے سمجھا ہے کہ یہ کیس غلط ہے اور اسی بنیاد پر ضمانت لی ، پھروہ منشیات تھی کس قسم کی ، رکھی رکھائی کس نے تھی ، اس کا تعین کریں، شہریار کے لیے بھی امتحان ہے کہ کیسے ایک سابق وزیر پر اس طرح کا مقدمہ بنایا، آج وہ مقدمے کے حق میں کوئی چیزثابت نہیں کرسکے، سیاستدانوں پر اس طرح منشیات کے اتنے بھاری کیس کرنا جمہوریت کے لیے بھی دشمنی ہے اور میری نظر میں ایک ہی سوال ہے کہ رانا کے علم میں نہیں کہ یہ منشیات کس نے رکھیں اور کون لایا تھا، ایسا ہی ہوتا رہا تو لوگوں کا اداروں پر اعتماد نہیں رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…