جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک میں کتنا پانی موجود ہے ؟ماہرین نےتازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)رواں برس غیر معمولی مون سون کی بارشوں سے آبی ذخائر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ پانی موجود ہے۔ تربیلا ،منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 53 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ تک ہے جبکہ گزشتہ برس ان ہی دنوں میں تینوں بڑے آبی ذخائر میں صرف 11 لاکھ 99 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود تھا۔ ماہرین کے نزدیک پانی کی دستیابی زرعی شعبے کے لئے بہترین ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ پانچ برس میں آبی ذخائر میں وسط دسمبر میں اوسطاَ 26 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہوتا تھا۔ رواں برس وسط دسمبر میں تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 22 لاکھ 93 ہزار ایکڑفٹ ہے جو گزشتہ برس وسط دسمبر میں صرف پانچ لاکھ دو ہزار ایکڑ فٹ تھا۔اسی طرح منگلا ڈیم میں بھی اب پانی کا ذخیرہ 29 لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ گزشتہ برس صرف چھ لاکھ 39 ہزار ایکڑ فٹ تھا، چشمہ میں ایک لاکھ ایکڑ فٹ پانی اس وقت دستیاب ہے جبکہ گزشتہ برس صرف 58 ہزار ایکر فٹ پانی موجود تھا۔ اسی طرح تربیلا ڈیم میں گزشتہ برس کے مقابلے میں پانی کی سطح 59 فٹ زیادہ ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1475 فٹ ہے جبکہ گزشتہ برس ان ہی دنوں میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1416 فٹ تک تھی منگلا ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 1176 جبکہ گزشتہ برس 1113 فٹ تک تھی۔اعدادو شمار کے مطابق اسوقت پانی کی دستیابی گزشتہ پانچ برس کے مقابلے میں سب سے بہترین سطح پر ہے جس سے نہ صرف پن بجلی کی پیداوار میں بہتری رہے گی بلکہ زرعی شعبے کے لئے بھی پانی کی دستیابی گزشتہ پانچ برس کے مقابلے میں زیادہ ہو گی جس سے زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا جس سے جی ڈی پی پر مثبت اثرات بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اور یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ شدید سرد موسم کی لہر میں برفباری بھی زیادہ ہوگی جس سے موسم گرما کے آغاز پر ڈیمز میں پانی کی دستیابی مزید بہتر ہو سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…