واشنگٹن (این این آئی) آئی ایم ایف نے کہاہے کہ پاکستان نے پروگرام میں رہتے ہوئے تمام معاشی اہداف حاصل کیے، پہلی سہہ ماہی میں بیرونی شعبہ، زرمبادلہ کے ذخائر کے اہداف حاصل کیے، گئے ،ایکسچینج ریٹ مستحکم ہونے کے باعث آئندہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوسکتی ہے۔
پاکستان کی معاشی ٹیم پروگرام کے باقی اہداف حاصل کرنے میں پرعزم ہے، پاکستان کو پروگرام میں رہتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات کرنا ہوں گی، پاکستان کو پروگرام میں رہتے ہوئے ٹیکس بڑھانے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ منگل کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ جائزہ کے بعد مشن چیف رمریز ریگو اور آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کا جائزہ لیا گیا، گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے معاشی صورتحال کا جائزہ لیا۔ رمریز ریگو نے کہاکہ پاکستان نے پروگرام میں رہتے ہوئے تمام معاشی اہداف حاصل کیے،پاکستان نے پہلی سہہ ماہی میں بیرونی شعبہ، زرمبادلہ کے ذخائر کے اہداف حاصل کیے۔رمریز ریگو نے کہاکہ ایکسچینج ریٹ مستحکم ہونے کے باعث آئندہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوسکتی ہے، پاکستان کی معاشی ٹیم پروگرام کے باقی اہداف حاصل کرنے میں پرعزم ہے۔رمریز ریگو نے کہاکہ پاکستان کو پروگرام میں رہتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات کرنا ہوں گی، پاکستان کو پروگرام میں رہتے ہوئے ٹیکس بڑھانے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔رمریز ریگو نے کہاکہ پروگرام کے مطابق پاکستان کی جانب سے انفراسٹکچر، ترقیاتی اخراجات بڑھانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کو پاور سیکٹر میں بڑے گردشی قرضہ کا سامنا ہے، گردشی قرض میں کمی کیلئے پاکستان پلان پر عملدرآمد کر رہا ہے۔رمزیر ریگو نے کہاکہ آئی ایم ایف کے چوتھے جائزہ میں گردشی قرض میں کمی کے نتائج ملیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے پاکستان کو نیپرا فیصلوں میں خود مختار کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو مرکزی بنک کو مزید خودمختار بنانا ہو گا۔