جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کا  برتھ،نکاح،طلاق،اموات سرٹیفکیٹ آن لا ئن کر نے کا اعلان بھی کاغذی کارروائی تک محدود ، حیران کن انکشاف

datetime 23  دسمبر‬‮  2019 |

راولپنڈی(آن لائن)پنجاب حکومت کی جانب سے برتھ،نکاح،طلاق،اموات سرٹیفکیٹ آن لا ئن کر نے کا اعلان بھی دیگر معاملات کی طرح کاغذی کاروائی تک محدود ہو کر رہ گیا ہے حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم، محکمہ صحت،محکمہ پولیس سمیت دیگر محکموں میں بھی تمام دستاویزات آن لائن اور کمپیوٹرائزڈ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم صوبائی حکومت تا حال کسی بھی محکمہ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے میں ناکام ہے اب ا یک بار پھر حکومت پنجاب نے راولپنڈی میونسپل کارپوریشن میں نکاح، طلاق، اموات،

نکاح سمیت دیگر سرٹیفکیٹ نادرہ کی طرز پر آن لا ئن کر نے کا  فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی عدم موجودگی کے باعث ایسا ممکن نظر نہیں آتا حکومتی فیصلے کے مطابق ہر ضلع میں چھوٹے دفاتر بنا ئے جا ئیں گے اور تمام یونین کونسلوں کو ان کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جہاں تمام ریکارڈ آن لا ئن میسر ہو گا عوام گھر بیٹھ کر آن لا ئن تمام سرٹیفکیٹ کے ریکارڈ کا پرنٹ نکال سکیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سرٹیفکیٹ کی مد میں میونسپل کارپوریشن سالانہ کروڑوں روپے وصول کرتی ہے جبکہ سسٹم آن لائن کرنے سے وصولی یکسر ختم ہو جائے گی۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…