ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

احتساب کو سیاسی ایجنڈے کے ساتھ جوڑا جائے تو انتقام بنتا ہے، کس بات پر جھوٹا بولا گیا؟یہ ملک ہمارا ہے، احسن اقبال کی گرفتاری سے قبل چونکا دینے والی باتیں

datetime 23  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپورٹس کمپلیکس کیس میں مسلم لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو گرفتار کر لیا،منگل کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ نیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا تھا۔نیب ترجمان نے احسن اقبال کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں گرفتار کیا گیا،

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر احسن اقبال کو (آج) احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائیگا۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں اور نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسر پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم کے ہمراہ نارووال کا دورہ کر چکے ہیں۔نیب کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس اسکینڈل میں رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کو گرفتار کرلیا۔گرفتاری سے کچھ دیر قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ احتساب کو سیاسی ایجنڈے کے ساتھ جوڑا جائے تو انتقام بنتا ہے، عمران خان عالمی لیڈر بننے چلے تھے، داخلی استحکام بھی تباہ ہو گیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ناروال اسپورٹس سٹی کا مقدمہ میڈیا کے سامنے کریں، میڈیا ٹرائل بند کریں، عمران کو کہتا ہوں ن لیگ دھمکیوں سے جھکے گی نہیں، یہ ملک ہمارا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برسوں پرانے منصوبے مکمل کیے، مسلم لیگ (ن) کی کامیاب پالیسیوں کے خلاف جھوٹ بولا گیا، فارن فنڈنگ سے قوم کا مینڈیٹ چھینا گیا، 15ماہ میں 12 لاکھ افراد بیروزگار ہو چکے ہیں، پاکستان جتنا اعتماد کھوچکا ہے ماضی میں ایسا کبھی نہیں تھا، ملک کو حکومت کی نالائقی اور تباہی سے بچائیں گے۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت نیب کا نام اپنے ایجنڈے کے لئے استعمال کررہی ہے اور نیب کے ذریعے مخالفین کی کردار کشی کررہی ہے،

حکومت کی ناکامی پر اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرایا جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) عمران خان کی دھمکیوں سے نہیں جھکے گی، نارروال اسپورٹس سٹی منصوبے پر اب تک ڈھائی ارب روپے خرچ ہوئے ہیں لیکن مجھ پر الزام لگایا گیا کہ اس منصوبے میں 6 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، منصوبے کی منظوری اس وقت دی گئی جب میں اپوزیشن کاحصہ تھا۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے احسن اقبال کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری نیب اور عمران خان کا گٹھ جوڑ ہے، احسن اقبال جانتے تھیکہ انہیں گرفتار کیا جائیگا مگر وہ اپنے نظریے پر قائم رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…