اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاک بنگلہ دیش ہوم کرکٹ سیریز بارے بنگلہ دیش بورڈتاحال ٹیسٹ سیریز پاکستان میں نہ کھیلنے کے موقف پر جبکہ پی سی بی آئی سی سی فیوچرٹور پروگرام پر عمل درآمد کرنے کے مطالبہ پر قائم ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ کے سی ای او نظام الدین چودھری نے کہا ہے کہ پی سی بی کو ٹیسٹ کرکٹ کی بجائے ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے پر راضی کر رہے ہیں لیکن ٹیسٹ سیریز نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے لیکن پھر بھی چند خدشات ابھی باقی ہیں۔ پاکستان میں لمبے عرصے تک قیام نہیں کر سکتے، معاملے پر آئی سی سی سے بھی غیر جانبدار رائے لیں گے۔ دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ سیریز کے لئے بنگلہ دیش کو خط لکھ رکھا ہے اس حوالے سے ابھی جواب نہیں آیا۔نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آئی تو یہ پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوگی۔بنگلہ دیش کے پاس نہ آنے کا کوئی جواز نہیں وہ صرف بہانے بازی کر رہاہے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مطابق انہوں نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کو سخت الفاظ پر مشتمل خط ارسال کر کے ان سے پاکستان میں ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے کی وجہ پوچھی ہے کیونکہ پی سی بی اپنی ہوم سیریز بیرون ملک کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتا لہذا بنگلہ دیشی بورڈ کو پاکستان آنے سے انکار کیلئے قابل قبول وجہ بتانی ہوگی۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے اور سیریز کیلئے آئی سی سی نے اپنے آفیشلز بھی پاکستان بھیجے ہیں تو بنگلہ دیش کے پاس کوئی جواز ہی نہیں ہے کہ وہ پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکار کرے کیونکہ آئی سی سی نے بھی ٹور کا سکیورٹی پلان قبول کیا ہے تاہم بی سی بی سے مذاکرات جاری رہیں گے۔دوسری جانب جنوبی افریقہ نے بھارت جاتے ہوئے پاکستان میں3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور اس حوالے سے دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام آئندہ چند روز میں تمام معاملات فائنل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔واضح رہے کہ اپریل 2020 میں جنوبی افریقی ٹیم کی بھارت کیخلاف سیریز طے ہے جس کیلئے بھارت جانے سے قبل پروٹیز ٹیم پاکستان میں 3میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کھیل سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…