جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

جمہوریت سے بلاول کی مراد بدعنوانی کے لائسنس بانٹنا ہیں،دو بیانیوں میں پھنسی نون لیگ پھڑ پھڑا رہی ہے،فردوس عاشق اعوان نے کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 22  دسمبر‬‮  2019 |

سیالکوٹ(این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک میں جمہوریت لانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی پارٹی میں لائیں، اگر پیپلز پارٹی میں جمہوریت آئی تو فاطمہ بھٹو لیڈر بنیں گی،پرچی کے ذریعے سیاست میں اترنے والے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کا طعنہ دے رہے ہیں،جمہوریت سے بلاول کی مراد بدعنوانی کے لائسنس بانٹنا ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹر کو تنہا چھوڑ کر جارہے ہیں،

ووٹرز باشعور ہیں، دو بیانیوں میں پھنسی نون لیگ پھڑ پھڑا رہی ہے،بھارت اندورنی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، عوام اور حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم ایک ایسے شخص کی آواز سن رہے ہیں جسے بینظیر بھٹو کی یاد صرف ان کی برسی پر ستاتی ہے، وزیراعظم کو پرچی کے ذریعے سیاست میں اترنے والے سلیکٹڈ کا طعنہ دے رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کا جمہوریت پر بات کرنا مذاق کے مترادف ہے، وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں وہ جمہوریت نہیں جس کے لئے قربانیاں دی گئیں کیونکہ ملک میں اس وقت واقعی گٹھ جوڑ اور مک مکا والی جمہوریت نہیں ہے، جمہوریت سے بلاول کی مراد بدعنوانی کے لائسنس بانٹنا ہیں، بلاول ملک میں جمہوریت لانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی پارٹی میں لائیں اور اپنے وزیراعلیٰ کو آزاد کریں۔معاون خصوصی نے کہاکہ جب ان کا خاندان اقتدار میں ہوتا ہے تو انہیں جمہوریت یاد آتی ہے، ان کی جمہوریت کا مطلب اقتدار ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور کہا تھا کہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے ووٹر سے جینے مرنے کا دعوی کیا تھا اب انہیں تنہا چھوڑ کر جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) جب اقتدار میں ہوتی ہے تو اپنوں کا سہارا تلاش کرتی ہے اور جیسے ہی اپوزیشن نشستوں پر بیٹھتی ہے تو بیرون ملک روانہ ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہاکہ قائد اعظم نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے کو بھانپ لیا تھا، بھارت میں آج دو قومی نظریہ جیت گیا ہے، وہاں شہریت بل پر افراتفری پھیل چکی ہے، بھارت اندورنی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے لیکن عوام اور حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ بھارت میں شہریت بل کے باعث افراتفری پھیلی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے پاکستانی گاؤں پر قبضے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ پاکستانی میڈیا کے ذریعے بے نقاب ہورہا ہے،بلاول صاحب ملک میں گٹھ جوڑ اور مک مکا والی جمہوریت واقعی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ایل این جی کو ٹیکہ لگانے والا شخص نیب کی حراست میں ہے،مہنگی گیس عوام تک سستی پہنچانے کیلئے حکومت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کی نسبت گیس کا پریشر 12فیصد بڑھایا گیا۔معاون خصوصی نے کہاکہ ملک میں گیس کی قیمتوں کے حوالے سے پروپیگنڈاچل رہاہے، ماضی کی حکومت کی ناقص گیس پالیسیوں کاازالہ قوم بھگت رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ملک کی ضرورت ہے اور قوم کامسیحا ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے صنعتوں اور سی این جی کو گیس کی فراہمی میں کمی کرنی پڑی تو ہم کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…