جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

حکومت نے نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی صوبے بھر میں ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے خلاف کارروائی آج بروز پیر سے شروع کی جارہی ہے اور سلسلے میں صوبے بھر میں ایکسائز ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو ¿لہ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ عوام کی آگہی کے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم بھی شروع کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے ٹیکسز بروقت جمع کروا سکیں اور روڈ چیکنگ مہم کے مہم کے دوران ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کو موقع پر ہی ضبط کر لیا جائے گا اور بقایاجات معہ جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی گاڑیاں حوالے کی جائیں گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو ¿لہ نے ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان کو مشورہ دیا کہ وہ گاڑی خریدنے کے فوراً بعد گاڑی اپنے نام منتقل کروائیں کیونکہ اوپن لیٹر پر گاڑی چلانا جرم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر گاڑی کسی جرم میں استمعال ہوئی تو اس وقت جس کے نام پر ہوگی اسے ہی قانونی طور پر اصل مالک سمجھا جائے گا جبکہ عوام کی سہولت کے لئے ٹیکس جمع کروانے کے لئے نیشنل بنک اف پاکستان کی 15 برانچیں موجود ہیں اور ان برانچیں کی تفصیلات محکمہ کی ویب سائٹ اور اخبارات میں شائع کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ نیشنل بنک کی برانچیں عوامی مرکز، کلفٹن، سائیٹ ایریا، ناظم آباد، شہباز بلڈنگ حیدرآباد، ملت روڈ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، ایم اے جناح، ڈینسو ہال،

فاطمہ جناح روڈ حیدرآباد، ڈی ایچ اے، پی آئی ڈی سی، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اور ہائی کورٹ شامل ہیں علاوہ ازیں عوام کسی دشواری کی صورت میں ڈائریکٹر کراچی 99203671, ڈائریکٹر میرپور خاص 0233-9290211, ڈائریکٹر سکھر 071-9310202, ڈپٹ ڈائریکٹر ایڈمن کراچی 021-99201410, ڈائریکٹر حیدرآباد 022-9200148, ڈائریکٹر شہید بے نظیر آباد 0244-9370178 اور ڈائریکٹر لاڑکانہ 074-9410751 پر رابط کرسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاو ¿لہ نے ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے 23 دسمبر سے قبل اپنے ٹیکسز جمع کروا دیں۔ انہوں نے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ دوران روڈ چیکنگ مہم گاڑیوں کے مالکان سے مہذب رویہ اختیار کریں تاہم ٹیکسز کی وصولی میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…