پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اقلیتی برادری بھی میدان میں آ گئی، مشرف کو قوم کا ہیرو قرار دیدیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو(این این آئی)سابق صدر مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سزائے موت فیصلے کے خلاف اقلیتی برادری سڑکوں پر نکل آئی۔پاک فوج کی حمایت میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ محبت کا اظہار کیا گیا۔احتجاج میں آل مینارٹیز کے مشران چوہدری ہری دیال سندھو،پاسٹر دانش،ثنی سنگھ سمیت سکھ،ہندو،مسیحی کے سینکڑوں کی تعداد میں رہنماوں اور مشران نے شرکت کی۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پنڈت چوہدری ہری دیال سندھو،پاسٹر دانش،ثنی سنگھ اور دیگر کہاکہ1971 کی جنگ ہو یا کارگل کی جنگ جیتنے والے بہادر سابق آرمی چیف کو غدار کہنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اقلیتی مشران نے کہاکہ مشرف قانون شکنی کا مرتکب ہوسکتا ہے لیکن ملک کا غدار ہر گز نہیں ہوسکتا۔اقلیتی مشران نے کہاکہ پاکستان میں رہنے والے مینارٹیز ملک پاکستان کے ساتھ پیار و محبت کرتے ہیں۔اور افواج پاک کی عزت واحترام کرتے ہیں۔ اقلیتی برادری نے پاک فوج کی خدمات ہوئے کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کی اور کہاکہ ملک پاکستان میں اقلیتی برادری کو جو مذہبی آزادی حاصل ہے دنیا میں اسکی مثال نہیں ملتی۔سابق آرمی چیف مشرف ایک بہادر چیف رہے جنکی ملک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہے۔مقررین نے کہاکہ مشرف قوم کے ہیرو ہے حالیہ مخالف فیصلے سے نہ کہہ مشرف کیساتھ زیادتی بلکہ پورے فوج کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملک کی سرحدات کے محافظ ہے اور ہم اپنے دلیر اور بہادر فوج پر فخر کرتے ہیں۔اس موقع پر اقلیتی رہنماوں نے حکومت سے مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس مقدمے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…