پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

اگریہ کام کیا جائے تو جی ڈی پی میں 40 ارب ڈالر اضافہ کیا جا سکتا ہے اگر یہ نہ کیا گیا تو ہم دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2019 |

راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجٹیل اکانومی کے ذریعے جی ڈی پی میں چالیس ارب ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے اقتصادی جہتوں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم اختیار کیئے بغیر ہم باقی دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے

حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کا اجرا خوش آئند ہے اس سے معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی گلوبل موبائل مارکیٹ میں پاکستان کی رسائی اہم ہے ہمارے ملک میں 16کروڑ موبائل صارفین ہیں جبکہ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے ہمیں کاروبار کی تشہیر، ادائیگیوں اورمالیاتی دستاویزات کو محفوظ بنانے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اپنانا ہو گا حکومت کی جانب سے ای سٹام پیپر اور ای ٹینڈر پہلے سے ہی شروع کیا جا چکا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پی سی ون کے پروسیس کو بھی الیکٹرانک و ڈیجیٹل شکل دی جائے ای کامرس پالیسی کا اجرا جلد کیا جائے دنیا کی تیزی سے بدلتی ہوئی جہتوں میں ہمیں اپنے آپ کو تیار رکھنا ہو گا پاک چائنا اکنامک و بزنس کونسل کے زیر اہتما م ورلڈ ٹریڈ ڈیجیٹل سمٹ کا انعقاد خوش آئند ہے سی پیک کے تناظر میں پاکستان میں ڈیجٹیل اکانومی کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے صبور ملک نے مزید کہا کہ سکلز ڈیویلپمنٹ پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے دنیا میں صنعت کے شعبے میں تیزی کے ساتھ روبوٹ کواستعمال کیا جا رہا ہے۔ ہمیں جدید دور کے تقاضوں سے ہمکنار کرنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…