جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

بھارت سے جنگ کا خطرہ، مودی اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف جارحیت کر سکتا ہے؟ منہ توڑ جواب دینے کا اٹل فیصلہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ جنگ کا خطرہ موجود ہے بھارت کو منہ توڑ جواب ہی دیا جائے گا،حکومت کر پشن کر کرنے والوں کو کسی قسم کی معافی نہیں دے گی، آصف زرداری سمیت دیگر لوگوں کو ضمانتیں ہم نے نہیں عدالتوں نے دی ہیں،ہم عدالتوں کے فیصلوں کا مکمل ااحترام کرتے ہیں،اداروں میں کشیدگی کسی صور ت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں،

پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو تمام بنیادی اور انسانی حقوق فراہم کیے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے گور نر ہاؤس لاہور اور ملتان روڈ پر کر سمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقر یب سے خطاب کر اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر صوبائی وزیر اعجاز عالم،ایم پی اے سردار مہندر پال سنگھ،تحر یک انصاف لیبر ونگ کے رانا سیمع اللہ،رابنسن عزیز فرانسس،عائشہ بھٹہ،اویس یونس،کامر ان سمیت دیگر بھی موجودتھے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کے اندر حالات کو کنٹر ول کر نا نر یندر مودی کی حکومت کے لیے مشکل ہو چکا ہے اس لیے وہ اپنے اندروانی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کر سکتا ہے اور بھارت کیساتھ جنگ کا خطر ہ موجود ہے لیکن ہم نے پہلے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور اب بھی اگر بھارت نے کسی قسم کی جار حیت کی تو اس کو اینٹ کا جواب پتھر سے ہی دیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت نے ملک میں احتساب کا جو نعرہ لگایا آج بھی اس پر قائم ہے اور ملک میں نیب اور ایف آئی اے سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں جہاں تک نوازشر یف،آصف زرداری یا کسی کو ضمانت ملنے کا تعلق ہے تو سب جانتے ہیں کہ ضمانتوں کے فیصلے حکومت نہیں عدالتوں نے کیے ہیں اور ہم نے پہلے بھی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی عدالتوں کا مکمل احترام کیا جائیگا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ناگزیر ہو چکی ہے کسی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی اگر ضمانتیں ہم نے دی ہوتیں تو سوال ہوسکتا تھا کہ حکومت احتساب سے پیچھے ہٹ گئی ہے پاکستان نے آگے بڑھنا ہے تو کرپشن کو جڑوں سے ختم کرنا ہوگا اسکے بغیر ملک میں ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہوسکتی ہم آج بھی کہتے ہیں کہ آخری کر پٹ شخص کے احتساب تک ملک میں احتساب جاری رہنا چاہیے۔

کر سمس کی تقر یبات سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مسیحی کرسمس کا تہوار زوروشور سے منا رہے ہیں آج میں نے بھٹہ پر مزوروں کے ساتھ کرسمس منائی ہے ہم نے وہ پاکستان بنانا ہے جس کا خواب قائداعظم محمد علی جناح نے دیکھا۔ اُنہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی پر جتنا پاکستان میں کام ہو رہاہے کسی دوسرے ملک میں نہیں ہورہاسب لوگ رواداری اور محبت کا پیغام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم محبت کا پیغام بھارت کو بھی دینا چاہتے ہیں بھارت بھی اپنی اقلیت کے ساتھ محبت والا سلوک کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…