بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دی گئیں،مریم نواز نے بھی بڑاقدم اٹھا لیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہیں۔ذرائع کے مطابق رپورٹ وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے،

ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی ہے۔اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور نیب بھی مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے مخالف ہیں اور نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی وجوہات سے عدالت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ مریم نواز نے عدالت میں درخواست دی تھی ای سی ایل سے نام نکالا جائے جو لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو بھجواتے ہوئے سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے عدالتی حکم پر اجلاس بلایا جس کی صدارت وزیر قانون فروغ نسیم نے کی تھی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر، نیب کا ایک نمائندہ اورمسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ بھی موجود تھے۔قومی احتساب بیورو نے مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی تھی۔دوسری جانب مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل س نکالنے کیلئے ایک اور درخواست ہائی کورٹ میں دائر کردی ہے۔مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…