ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

سیکرٹری اسلام آبادہائیکورٹ بار کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس ،اچانک ایسا کیا ہوا کہ عدالت نےیہ قدم اٹھایا؟جانئے

datetime 19  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سیکرٹری اسلام آبادہائیکورٹ بار عمیر بلوچ کیخلاف توہین عدالت کا شوکار نوٹس واپس لے لیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے عمیربلوچ اور بار ارکان کے پیش ہونے پر نوٹس واپس لے لیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ عدالت توہین عدالت میں سزا سنانے پر یقین نہیں رکھتی،میں نے بھی بڑے دکھ سے شوکازنوٹس جاری کیا،بارمضبوط ہو گی توبنچ مضبوط ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بارسیکرٹری عمیربلوچ کیخلاف توہین عدالت کی سماعت کی،سیکرٹری اسلام آبادہائیکورٹ بار عمیر بلوچ اوردیگر ارکان عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ عدالت توہین عدالت میں سزا سنانے پر یقین نہیں رکھتی، میں نے بھی بڑے دکھ سے شوکازنوٹس جاری کیا،بارمضبوط ہو گی توبنچ مضبوط ہوگا۔چیف جسٹس نے بار کے عہدیداران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کل آپ آگئے تھے جب احساس ہو جائے تو اتنا ہی کافی ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ بار عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرے گی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہمارا احتساب بھی مضبوط بار ہی کرتی ہے،بار عہدیداران نے کہاکہ ہم بھی آج آپ کے احترام میں پیش ہوئے ہیں۔اسلام آبادہائیکورٹ نے سیکرٹری اسلام آبادہائیکورٹ بار عمیر بلوچ کیخلاف توہین عدالت کا شوکار نوٹس واپس لے لیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے عمیربلوچ اور بار ارکان کے پیش ہونے پر نوٹس واپس لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…