جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

مشرف نے 3 جنگیں لڑیں وہ کیسے غدار ہوسکتے ہیں، افواج پاکستان کو مشرف کیس کے فیصلے سے جھٹکا لگا ہے، آئین کی منسوخی نہیں ہوئی بلکہ کیا ہوا؟ خصوصی عدالت کے فیصلے پر سوال اٹھا دیے گئے

datetime 18  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آئین کی منسوخی نہیں، معطلی ہوئی، اسمبلیاں موجود تھیں، عدالتی فیصلے سے قوم حیران و پریشان ہے، پاکستان کیلئے تین جنگیں لڑنا والا کیسے غدار ہوسکتا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان کو مشرف کیس کے فیصلے سے جھٹکا لگا ہے،

ایمرجنسی لگانے والے مشرف اکیلے نہ تھے،شوکت عزیز اور زاہد حامد کہاں ہیں؟ اس وقت کی کابینہ اور گورنرز کہاں گئے؟ آئین کے تحت دیگر شامل افراد کیلئے بھی سزا ہے، 2010 میں بننے والے قانون کا اطلاق 2007 کے فیصلے پر کیسے ہوسکتا ہے، افواج پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا آرٹیکل 6 سیکشن 2 میں واضح ہے مدد کرنیوالے بھی مجرم ہیں، آئین کا آرٹیکل 6 تین سب آرٹیکلز پر مشتمل ہے، پرویز مشرف نے پاکستان کیلئے 3 جنگیں لڑیں، مشرف نے بھارتی میڈیا پر پاکستان کی سلامتی و خودمختاری کی جنگ لڑی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو کو کہنا چاہتا ہوں کہ انکے والدہ نے بھی مشرف کے اقدام کی حمایت کی تھی۔بلاول بھٹو مشرف کیس کے فیصلے پر خوشیاں منا رہے ہیں انکو معلوم ہونا چاہیے کہ مشرف کے اقدام کو 1999 میں اس کی حمایت کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ یہ نیا پاکستان ہے جہاں احسان نیازی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس ملک میں کرپشن عام ہو جائے اس ملک کی سکیورٹی خدشات کا شکار ہو جاتی ہے۔ معاشی دہشت گرد ضمانت لے کر باہر آرہے ہیں، معاشی دہشت گرد، نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری، خورشید شاہ اور دیگر نے کرپشن سے ملک کی سکیورٹی کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عدالتیں اور ادارے پاکستان میں اتحاد و اتفاق کی بات پر گامزن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…