جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعید اجمل کے نہ ہونے سے سری لنکا کو برتری ہے . اتاپتو

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکن کوچ مرون اتاپتو نے کہا ہے کہ پاکستانی اسپنر سعید اجمل کی عدم موجودگی کی وجہ سے میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں نفسیاتی برتری حاصل ہو گی۔ سری لنکن ٹیم کے کوچ نے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل کہا کہ مجھے پاکستانی ٹیم میں جو اصل تبدیلی نظر آتی ہے وہ سعید اجمل کی غیر موجودگی ہے۔ ماضی کے مایہ ناز سری لنکن بلے باز نے کہا کہ اجمل ان کے سب سے اہم ہتھیار رہے ہیں اور جو کچھ ہوا وہ انتہائی بدقسمتی ہے۔ ٹیموں کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ نفسیاتی چیز ہے کہ جب آپ کو پتہ ہو کہ اجمل اپنی فارم میں ناصرف سری لنکن بلکہ متعدد بلے بازوں کو سوچے پر مجبور کر دیتے تھے۔انہوں نے آف اسپنر کی عدم موجودگی کو سری لنکا کےلئے خوش بختی کی علامت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے بلے باز دنیا کے تمام باو¿لنگ اٹیک کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔اتاپتو نے کہا کہ اجمل نے بہت سے بلے بازوں کی نیندیں حرام کیں ان کے نہ ہونے سے ہمیں نفسیاتی برتری حاصل ہے تاہم ابھی بھی آپ کو اچھی گیندوں کا احترام کرتے ہوئے بری گیندوں کو باو¿نڈری کی راہ دکھانا ہو گی، مجھے اپنے کھلاڑیوں سے اسی قسم کی سوچ کی امید ہے۔انہوںنے کہا کہ سیریز میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنے کے باوجود میری ٹیم اجمل کے بغیر بھی پاکستانی ٹیم کو ہرگز آسان نہیں سمجھے گی۔انہوںنے کہاکہ میرا مانا ہے کہ ان کے پاس اچھے باو¿لرز ہیں جو میچ جیت سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ ابھی تک ایسا نہیں کر سکے‘۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…