منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے اپنے شوہر کو کیا چیز دے کر محبت کا اظہار کر دیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل

datetime 16  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے اپنے شوہر کو گلاب دے کر اْن سے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی اور اْن کی اہلیہ سامعہ آرزو کی ایک

ویڈیو وائر ل ہوئی جس میں دونوں ایک پارک میں موجود ہیں، سامعہ ہاتھ میں گلاب لیے آتی ہیں اور گْھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنے شوہر کو گلاب پیش کرتی ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔جس پر حسن علی بہت زیادہ خوش ہوجاتے ہیں اور اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرکے انہیں گلے لگاتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اِس ویڈیو پر ملے جْلے تبصرے کیے۔ کسی نے اِس جوڑے کی تعریف کی تو کسی نے حسن علی پر تنقید بھی کی۔ماہی نامی صارف نے لکھا کہ یہ بہت ہی کیوٹ ہے۔ایک صارف نے سامعہ آرزو کی وفا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے جتنی وفا بھارتی لڑکیوں میں دیکھی ہے اتنی وفا کہیں اور نہیں دیکھی ہے۔یک صارف نے لکھا کہ ماشااللّہ، اللّہ اِن کو ہمیشہ سلامت رکھے آمین۔ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں حسن علی کو کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ اب ماڈلنگ اور اداکاری میں اپنے شوق پورے کرلو۔حمزہ احمد نامی صارف نے حسن علی کو مخاطب کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ بھائی کرکٹ نہیں کھیلنی ہے؟ آپ کو معلوم نہیں ہے کہ اِس وقت ہماری ٹیم کے کیا حالات ہیں؟‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…