جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے نے ایک بار پھر کرایوں میں اضافہ کر دیا، اطلاق بھی فوری طور پر کر دیا گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) پاکستان ریلوے نے کوہاٹ سمیت ملک کے مختلف شہروں کے مابین چلنے والی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھراضافہ کردیا۔ نئے کرایوں کا اطلاق15 دسمبر2019سے کیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک کے مختلف شہروں کے مابین چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا جس کے تحت کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی کوہاٹ ایکسپریس کے کرایے میں بھی تقریباً15 فیصد اضافہ کیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق 15 دسمبر2019 سے کوہاٹ

سے راولپنڈی تک کرایہ200 روپے سے بڑھا کر 230 روپے کردیا گیا جبکہ کوہاٹ سے فتح جنگ کا کرایہ بھی بڑھاکر نیا کرایہ 160 روپے کردیا گیا۔ اسی طرح کوہاٹ اور راولپنڈی کے مابین واقع مختلف سٹیشنوں بشمول جنڈ‘ بسال‘ ترنول اور گولڑہ شریف تک کرایہ میں بھی خاصا اضافہ کردیا گیا جس پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔واضح رہے کہ چھ ماہ قبل کوہاٹ سے راولپنڈی تک 160 روپے کرایہ مقررتھا جو بعدازاں 200 روپے کردیا گیا اور اب 230 روپے کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…