منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پاک بنگلا دیش کرکٹ سیریز ، پی سی بینے اہم اعلان کر دیا پنڈی اور کراچی میں کتنے کتنے میچزہونگے ،مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستانی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز جنوری فروری میں شیڈول ہے جس کے 2 ٹیسٹ میچ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ بی سی بی نے دورہ پاکستان کو حکومتی

کلیئرنس سے مشروط کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے جس کے بعد ہی کھلاڑیوں سے بات کی جائے گی۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ ہفتے کے اندر سیریز کا فیصلہ کر لیں گے لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بنگلا دیش کی جانب سے پاکستان کو کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔پی سی بی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مجوزہ شیڈول کے مطابق سیریز 20 جنوری سے شروع ہو گی جس کے 3 ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ سیریز میں شامل دو ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے جن میں ایک ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ کروانے کی تجویز ہے۔بنگلا دیش کے ایک سیکیورٹی وفد نے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم اور انڈر16 کرکٹ ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد تینوں ٹیموں کے دورے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…