پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کرپشن کی روک تھام: 15 مزاروں پر چندہ مشینیں لگانے کا فیصلہ جانتے ہیں ان مزارات سے سالانہ کتنے ارب روپے چندہ اکٹھا ہوتا ہے

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)محکمہ اوقاف نے چندے کی خورد برد روکنے کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے 15 بڑے مزاروں پر برقی مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا، چندہ اکٹھا کرنے کے لئے 8 کمپنیاں آزمائشی طور پر الیکٹرانکس مشینیں نصب کریں گی۔پنجاب میں اس وقت چھوٹے بڑے 543 مزارات ہیں جن سے محکمہ کو سالانہ تقریبا90 کروڑ سے زائد آمدن ہوتی ہے۔ داتا دربار پر زائرین سب سے زیادہ چندہ دیتے ہیں

جو 35 سے 38 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے 10 سے 15 فیصد چندہ خورد برد کر لیا جاتا ہے۔ جن مزاروں پر مشینیں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں داتا دربار، پیر مکی، حضرت میاں میر، بی بی پاک دامن، شاہ رکن عالم، شاہ شمس تبریز ملتان، بابا فرید الدین گنج شکر پاک پتن، امام الحق سیالکوٹ، نوشو پاک، شاہ دولہ گجرات اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ایک مشین کی قیمت 16 سے 45 لاکھ کے درمیان ہے اور متعدد مزاروں پر اسے آزمائشی طور پر نصب کیا جائے گا تاکہ اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے مشینوں کی تنصیب پر کچھ تکنیکی مشکلات کا سامنا بھی ہو گا کیونکہ اس کے لئے 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی ضروری ہے اور اگر تھوڑی دیر بھی مشین بند رہے تو وہ پیسے کاؤنٹ نہیں کرے گی، غیر ملکی کرنسی اور پھٹے یا مڑے ہوئے نوٹ کی شناخت کے حوالے سے بھی مشین کی کارکردگی جانچی جائے گی۔اوقاف حکام کا کہنا ہے آزمائشی طورپر لگائی گئی مشینوں کی کارکردگی دیکھنے کے بعد ہی کمپنیوں کے ساتھ حتمی بات چیت ہو گی اور تمام قواعد وضوابط پورے کرنے کے بعد ٹھیکہ دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…