کراچی( آن لائن )رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے دعوی کیا ہے کہ نوازشریف 2020 میں واپس آئیں گے۔ تفصیل کے مطابق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان نے کہا کہ 2020 تبدیلی کا سال ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ضرور واپس آئیں گے۔ منظور وسان نے دعوی کیا ہے کہ 2020 انتہائی خطرناک سال ہوگا۔ان ہاوس چینج پر بات کرتے ہوئے
منظور وسان نے کہا کہ آئندہ سال بہت ہی تبدیلی کا امکان ہے۔ یاد رہے منطور وسان اس سے قبل بھی پیش گوئیاں پیشن گوئیاں کرتے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا پلان بی بڑا خطرناک ثابت ہو گا۔ تاہم ایسا نہ ہوسکا، منظور وسان نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان کو ری پلیس کیا جائے گا اور ان کی جگہ کسی اور کو لایا جائے گا ۔انہوں نے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نہ چاہتے ہوئے بھی میاں صاحب ملک سے باہر جار ہے ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ میں آج ایک مرتبہ پھر کہہ رہا ہوں کہ 2020 میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھ رہا ہوں۔ موجودہ حکومت کے لیے آنے والا سال کڑوا ثابت ہو گا۔ آگے چل کر سیاستدانوں کو لڑوایا جائے گا لہذا عقلمندی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔امپائر آگے چل کر عمران خان کی سپورٹ کرنے والا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان پہلے بھی پیشن گوئی کر چکے ہیں کہ عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیں اور عمران خان بہت جلد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے ۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان کی پیشن گوئی کتنی سچ ثابت ہوتی ہے۔