اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ نے لاہور اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ٹرین میں صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر فیاض الحسن بھی سوار ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں اورنج لائن ٹرین چل پڑی ہے،اورنج لائن ٹرین اپنی منزل علی ٹاؤن کی جانب رواں دواں ہے۔اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز ڈیرہ گجراں سے ہوا۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی ٹرین میں سوار تھی۔
شہری اپنے موبائل فون سے اورنج لائن ٹرین میں سفر کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔شہریوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔اورنج لائن ٹرین کی ایک بوگی میں 50افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جب کہ اس میں پانچ بوگیاں ہیں۔اورنج لائن ٹرین 45منٹ میں 27 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 4 سال 4 ماہ قبل اگست2015ء میں اورنج لائن ٹرین کا کام شروع کرایا تھا۔