ٖفیصل آباد (سی پی پی) صا بق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ خاں کے ایک اور قریبی سا تھی نیب کے ریڈار پر مسلم لیگ نون کے سٹی صدر نے برادر نسبتی کے ساتھ مل کر 1 ارب سے زائد کا فراڈ کیا، تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ مسلم لیگ نون کے سٹی صدر شیخ اعجاز نے اپنے برادر نسبتی شیخ عتیق الرحمان کے سا تھ مل کر کپڑے کی آڑ ھت بنائی ۔
مختلف کپڑے کے تا جروں سے کروڑوں روپے کا کاروبار کیا بھاری رقم اکٹھی ہو ئی تو سٹی صدر کا برادر نسبتی روپوش ہو گیا سا بق ایم پی اے شیخ اعجاز نے بطور چیئر مین ایف ڈی اے اپنے دورے اقتدار میں فیصل آباد اور گردونواح میں اربوں روپے کی جا ئیدادیں بنا ئی، متعدد کپڑے کے متاثرہ بیوپاریوں نے نیب سے رجوع کر لیا،جس پر نیب نے کاروا ئی کا آغاز کر دیا۔