اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے احسن اقبال کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دینے کے بعد لندن روانگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ”اور دوسروں کو پاکستان میں احتجاج کے لئے آنے کا عندیہ دے کر، موصوف خود لندن بھاگ گئے! یہ لیڈر نہیں، گیدڑ ہیں!“ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے
اتوار آٹھ دسمبر کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھاکہ 8دسمبر بروز اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کر دی، حکومت کا بجلی اورگیس سستی کرنے کا وعدہ کہا ں گیا؟
اور دوسروں کو پاکستان میں احتجاج کے لئے آنے کا عندیہ دے کر، موصوف خود لندن بھاگ گئے!
یہ لیڈر نہیں، گیدڑ ہیں! pic.twitter.com/BA7mDqgw5q
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) December 8, 2019