تلہ گنگ(آن لائن)چکوال روڈ پر تلہ گنگ کی حدود میں مسافر بس سامنے سے آتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گا۔بتایا گیا ہے کہ حادثہ دھرابی کے نزدیک پیش آیا جہاں مسافروں سے
بھری بس چکوال روڈ پر محو سفر تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، بس میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 زخمی ہیں۔اطلاع ملنے پر ریسکو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد حادثے کے ذمے دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔