منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

 نا معلوم افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ،اہم سیاسی جماعت کے تین کارکن جاں بحق،دو افراد معجزانہ طو رپر محفوظ رہے

datetime 7  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالاشاہ کاکو(این این آئی) کالاشاہ کاکوجی ٹی روڈراناٹاؤن کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی اندھادھندفائرنگ۔جماعت اسلامی یوتھ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری صداقت علی صداقت امیر جماعت اسلامی مریدکے شبیرسرویا اوربشارت علی قتل۔

مقتولین فیروز والہ عدالت تاریخ  پیشی سے واپس مریدکے آ رہے تھے کہ ملزمان نے انکی گاڑی پراندھادھندفائرنگ کردی۔وا قعہ کے بعد جماعت اسلامی یوتھ پنجاب کے امیرجاویدقصوری کی زیرقیادت کارکنان نے نعشیں جی ٹی روڈپررکھ کردونوں اطراف سے ٹریفک جام کردی۔ جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ جانے سے مسافروں کوپیدل سفرکرنا پڑا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ تھانہ فیروزوالہ کے ایس ایچ اوعبداللہ پاشاہ سمیت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے اورمظاہرین کیساتھ مزاکرات کرناچاہے مگر مذکورہ امیرجماعت نے ان سے مزاکرات کرنے سے انکاری کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کاتعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے جسکی وجہ سے پولیس انہیں گرفتارنہیں کررہی اگر ملزمان گرفتارنہ ہوئے تو ہم پوراپنجاب بندکردینگے۔ جس پرمذکورہ پولیس انتظامیہ نے انہیں ملزمان کی گرفتاری کی مکمل یقین دہانی کروائی تو مظاہرین نے پانچ گھنٹے بعد روڈکھول دیااورپرامن منتشرہوگئے۔واضح رہے کہ چندماہ قبل مریدکے میں ورک گروپ اوربھلرگروپ کے مابین جھگڑے کے دوران ورک گروپ کاایک فردقتل ہواتھاجس کے مقدمہ کی تاریخ پیشی سے مقتولین واپس آرہے تھے کہ واقعہ پیش آگیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…