اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فوادچو ہدری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فوادچو ہدری نے تصفیے کے بعد ملنے والی
رقم پر غلط بیان بازی کی،فوادچودھری غلط بیان بازی اورجھوٹ بولنے والا قومی اسمبلی کا ممبر نہیں رہ سکتے،درخواست میں استدعا ہے کہ فوادچودھری کو آرٹیکل 63 ون جی کے تحت نااہل قراردیاجائے۔