پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

آمدنی کے ذرائع بتائیں،مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نیب کے ریڈار میں آگئے،سوالنامہ جاری کر دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آمدنی کے ذرائع بتائیں،مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نیب کے ریڈار میں آگئے،سوالنامہ جاری کر دیا،قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان عباسی کو آمدنی کے ذرائع ظاہر کرنے کیلئے سوالنامہ جاری کر دیا ہے۔نیب نے سوالنامہ میں مہتاب عباسی سے آمدنی کے ذرائع، بچوں کی تعلیم پر اٹھنے والے اخراجات،  بیرون ملک کیے گئے سفر اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل پوچھی ہے۔نیب نے لیگی رہنما سے سوال کیا کہ

کیا انہوں نے یا  زیر کفالت کسی فرد نے سوئٹزرلینڈ اور سوئیڈن میں سرمایہ کاری کی ہے؟۔نیب نے مہتاب عباسی سے ٹیکسلا میں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کی تفصیل فراہم کی ہدایت کی ہے۔ نیب نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا آپ کے بیٹے شمعون عباسی کا احمد نواز نامی کوئی دوست ہے؟ اور کیا دونوں نے کوئی مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے؟نیب نے مہتاب عباسی سے یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا انہوں نے منافع بخش قومی ائیر لائن پی آئی اے کا روٹ منسوخ کر کے نجی ائیر لائن ایئر بلو کو نوازا؟۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…