اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور سالک حسین سے تحریک انصاف ایبٹ آباد کے رہنما سردار راشد ایڈووکیٹ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سردار راشد ایڈووکیٹ نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ کے پی کے
محبوب اللہ جان، جنرل سیکرٹری وجیہہ الزمان، سابق ایم پی اے جاوید نسیم، پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر یوسف خان ہوتی، سردار عادل حمیدسابق امیدوار صوبائی اسمبلی ہری پور، سردار فیصل حمید، سردار عاصم، ملک جمیل صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ، سید حامد شاہ سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 17 ہری پور، وقار تنولی بھی شامل تھے۔