ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کتنی ہو گی ؟ٹکٹ اتنی سستی کہ کوئی بھی خرید لے ، تفصیلات جاری

datetime 6  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے جوبلی انشورنس کے پیش کردہ اوساکا بیٹریز کپ برائے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز 2019 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور ان کی مالیت کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم

جب کہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیسٹ میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 7 دسمبر کو شروع ہو گی،شائقین کرکٹhttp://yayvo.com/سے ٹکٹ آن لائن بک کرسکتے ہیں، پہلے ٹیسٹ کے راولپنڈی میں ٹی سی ایس کے مقررہ کردہ سنٹرز سے ٹکٹ کی فروخت بھی 7دسمبر سے شروع ہوجائے گی جبکہ کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹی سی ایس کے سنٹرز پر ٹکٹس 9 دسمبر سے دستیاب ہوں گے۔پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے موقع پر پی سی بی نے ٹکٹوں کی مالیت 50 روپے مقرر کی ہے۔پنڈی سٹیڈیم میں شعیب اختر انکلوژر کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے ۔نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں جاوید میاں داد، فضل محمود، قائد، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے۔علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پر سکولوں اور کالجوں کے لیے بڑی تعداد میں ٹکٹس دستیاب ہوں گے جس کا مقصد نئی نسل کو کھیل کی طرف لانا ہے۔شائقین کرکٹ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹوں کی خرید کے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ دس ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…