جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کامعاملہ طے پاگیا،توسیع کس طرح ہوگی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور نواز شریف کی واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع طے شدہ مسئلہ ہے اور توسیع سادہ اکثریت سے ہوگی۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے جہاں مسافر ٹرینیں منافع میں جارہے ہیں،

مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے کرایوں میں 10 فیصد کمی کررہے ہیں اور ریلوے خسارے کو تین سال میں ختم کردیں گے، 14 دسمبر کو واہگہ بارڈر جلوموڑ ٹرین شروع کررہے۔شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف، نواز شریف کے ساتھ ٹوکن کے طور پر گئے ہیں، شہبازشریف جب سچ بولیں گے ان کی سیاست ختم ہوجائے گی، دونوں کی واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع طے شدہ مسئلہ ہے اور توسیع سادہ اکثریت سے ہوگی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ دو دفعہ الیکشن کمشنر کو متفقہ طور پر بنایا گیا لیکن اپوزیشن نے نتائج تسلیم نہیں کیے جبکہ پارلیمنٹ کے فیصلے عدالتیں کرنے لگ گئیں تو وہ دن بھی آئے گا پارلیمنٹ کے فیصلے صرف عدالتیں ہی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے یہ ان ہاؤس تبدیلی نہیں لا سکے، وزیراعظم کے لیے تبدیلی کیسے لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان دسمبر کی بات کرتے ہیں وہ ساتھ میں سال بھی بتائیں۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو باہر بھیجنے کے پیچھے پوری منصوبہ بندی ہوئی تھی اور اس سلسلے میں مافیا نے مولانا فضل الرحمان کو بھی استعمال کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر حکومت دھوکہ کھا گئی جس کا ادراک وزیر اعظم کو بھی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر مجرم نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل سکتی ہے تو ملزم آصف علی زرداری کو اجازت دینے میں کیا قباحت ہے،اگر آصف علی زرداری کو اجازت نہ دی گئی تو اس سے یہ تاثر ملے گا کہ پنجابی کے لیے الگ اور سندھی کے لیے الگ قانون ہے۔پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس معاملے پر ہمیں بھی طعنے پڑ رہے ہیں اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر ٹماٹر سستے ہوتے تو کم از کم اس ٹیم پر پھینکیں تو جاسکتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…