جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

شہباز شریف نے 100 ارب منافع والا صوبے کو کتنے سو ارب کا مقروض کر دیا، تہلکہ خیز دعویٰ کردیاگیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) شہباز شریف اپنی بے گناہی کے بڑے بڑے دعوے ایسے وقت پرکر رہے ہیں جب پاکستان کے قانونی اداروں کے ہاتھوں گرفتار ان کے فرنٹ مین شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کہنے پر اربوں کھربوں کی کرپشن کا اعتراف کر چکے ہیں،

یہ وہی شہباز شریف ہیں جنہوں نے پرویز الٰہی سے 100 ارب منافعے والا صوبہ پنجاب 1200 ارب کا مقروض کر کے سردار عثمان بزدار کے حوالے کیا، یہ وہی شہباز شریف ہیں جنہوں نے اپنی بنائی 56 کمپنیوں کے ذریعے لوٹ مار کر کے انہیں خسارے میں ہمارے حوالے کیا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے لندن میں شہباز شریف کی نیوز کانفرنس کے رد عمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ماڈل ٹاو?ن کی صورت میں پنجاب میں قتل و غارت کا بازار گرم کیے رکھا اور پنجاب کی پولیس، واسا، پٹوار سمیت تمام اداروں کا سوا ستیاناس پھیرے رکھا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آج شہباز شریف کس منہ سے اپنی بے گناہی کی بات کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے اس برطانوی صحافی کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کیس کو بھی فالو نہیں کیا جس نے انہیں کرپٹ کہا تھا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف صاحب کے پیٹ میں مروڑ کرپشن کی گاجریں کھانے سے اٹھ رہا ہے اور نیب کا ڈاکٹر ہی اب ان مروڑوں کا علاج کرے گا۔ انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو بے وقوف بنانا چھوڑ دیں اور واپس آ کر عدالتوں کا سامنا کریں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…