لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کاافتتاح سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف سے کرانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ شہبازشریف کی محنت اورخصوصی کا وش کا نتیجہ ہے،
ان کی محنت اور لگن کی وجہ سے ہی تاریخ ساز منصوبہ مکمل ہواہے ،اس منصو بے کے افتتاح کا حق صرف شہبازشریف کوہے ، مطالبہ ہے کہ اس منصوبے کا افتتاح شہبازشریف سے کرایا جائے ۔شہبازشریف کے علاوہ کسی اور سے منصوبے کا افتتاح بددیانتی ہوگی ،عوام منصوبے کا افتتاح شہباز شریف کے علاوہ کسی اور سے کرانے کے فیصلے کو مستردکردیں گے ۔