اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

معیشت کی بحالی کے بعدکس کی باری ہے ؟ سینیٹر فیصل جاوید نے انتباہ جاری کر دیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئر مین اور تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ دیگر محاذوں پر مصروفیات کے باعث وزیراعظم کھیلوں کو زیادہ وقت نہیں دے سکے، وزیراعظم نے اللہ کے فضل و احسان سے معیشت کو ونٹیلیٹر سے ہٹاکر استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، معیشت کی بحالی کے بعد اب کرکٹ کی باری ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ

دیگر محاذوں پر مصروفیات کے باعث وزیراعظم کھیلوں کو زیادہ وقت نہیں دے سکے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اللہ کے فضل و احسان سے معیشت کو ونٹیلیٹر سے ہٹاکر استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ معیشت کی بحالی کے بعد اب کرکٹ کی باری ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اب کرکٹ کی اصلاح پر بھی توجہ دیں گے،معیشت کیطرح کرکٹ کو بھی پوری طرح اٹھایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ کیساتھ تمام کھیلوں کو انکا حقیقی مقام دلوایا جائے گا، ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے حقیقی ٹیلنٹ کی نگہداشت ممکن ہوسکے گی۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ جوگاڑ سے کرکٹ ٹھیک ہوگی نہ اسکا سہارا لیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کا یہ ڈھانچہ طویل مدتی اہداف کے حصول میں معاون ہوگا۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ کرکٹ واحد کھیل ہے جس میں کپتان کا کردار نہایت کلیدی اور اہم ہوتا ہے، کرکٹ میں کپتان ہی ٹیم چلاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دیکھنا ہو گا کس نے خراب ریکارڈ کے باوجود اظہر علی کو کپتانی سونپی، اظہر علی فطری طور پر کپتان نہیں۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…