لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔نیب نے شہباز شریف کے جو اثاثہ منجمد کرنے کے احکامات دئیے ہیں ان میں 96 ایچ اور 87 ایچ ماڈل ٹاؤن کے گھر بھی شامل ہیں۔ نیب نے حکم دیا ہے کہ
شہباز شریف کی ایبٹ آباد میں ڈونگا گلی کی رہائشگاہ اور ہری پور میں 3 جائیدادیں منجمد کی جائیں۔نیب نے لاہور میں ڈیفنس فیز 5 کے 2 گھر بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، چنیوٹ میں دو مقامات پر 182 اور 209 کینال اراضی بھی منجمد کر دی گئی، نیب کے مطابق شہباز شریف کی لاہور میں 13 مختلف مقامات پر جائیدادیں منجمد کی گئی ہیں۔