بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ کی حکومت کی جانب سے لیاگیامہنگا ترین ایک ارب ڈالر کا قرض تحریک انصاف کی حکومت نے سود سمیت واپس کردیا،سٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ن لیگ کی حکومت کی جانب سے لیاگیامہنگا ترین ایک ارب ڈالر کا قرض تحریک انصاف کی حکومت نے سود سمیت واپس کردیا،سٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں لیاگیا مہنگا ترین ایک ارب ڈالرز کا قرض تحریک انصاف کے دور حکومت میں سود سمیت واپس اداکردیاگیا ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ آؤٹ لک رپورٹ کی

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پیرکے روز ایک سکوک کی پختگی پر 1 بلین ڈالر سے زائد کی ادائیگی سود سمیت کردی ہے واضح رہے کہ یہ سکوک ماہ نومبر 2014 ء میں نواز شریف کے کے دور حکومت میں پاکستان نے بین الاقوامی منڈی میں جاری کرکے ایک ارب ڈالر جمع کئے تھے،رواں مالی سال میں مزید399.5 ملین کا سود سکوک اور یورو بانڈز کے بقایاجات پر ادا کیا جائے گا۔دریں اثناء عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کر دیا۔ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہترہوئی ہے اور مستقبل میں بھی مزید بہتر ہوگی۔موڈیز کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور کریڈٹ پالیسی میں بھی استحکام برقرار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل کر مستحکم کر دیا۔ پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی بی تھری کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔معاشی آؤٹ لک کی منفی سے مستحکم درجے میں ترقی ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے، حکومت مستقبل میں تیز تر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے معاشی اصلاحات کے ایجنڈا پر گامزن رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…