ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مولانا اب صرف سوجی کے حلوے پر گزارہ کریں، نوٹوں کا جلوہ اب انکی قسمت میں نہیں‘ فیاض الحسن چوہان دوبارہ وزیر بنتے ہی فضل الرحمان پر برس پڑے،معنی خیز دعوے

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر برائے اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سردار عثمان بزدار کی انتھک قیادت میں ملک معاشی خود کفالت کی منازل طے کر رہا ہے اور اس حقیقت کا اعتراف عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں،اب حکومت اپوزیشن کی پچ پر ڈٹ کر کھیلے گی،مولانا اب صرف سوجی کے حلوے پر گزارہ کریں، نوٹوں کا جلوہ اب انکی قسمت میں نہیں رہا،

آل شریف کو سیمنٹ بجری کی سڑک اور منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ٹھرک نے کہیں کا نہیں چھوڑا،پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سوا سال میں پنجاب حکومت نے سردار عثمان بزدار کی قیادت میں سینکڑوں ایسے کارنامے سر انجام دیئے ہیں جو شاید صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوئے ہیں اور یہ کامیابی آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے میڈیا سیل سے ہضم نہیں ہو رہی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی حکومت کے پہلے سال میں سی ایم سیکریٹریٹ کے اخراجات میں ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ ساٹھ فیصد کمی کی ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی وجہ سے پنجاب سپیڈ کا نام پانے والے شہباز شریف کے برعکس 2000 سکیورٹی اہلکاران رکھنے کی روش کو ختم کیا اور نہ ہی آٹھ آٹھ کیمپ آفسز رکھے۔ سردار عثمان بزدار نے اپنے سیکیورٹی اخراجات کو 83 کروڑ سے 28 کروڑ پر لا کر قومی خزانے کو 55 کروڑ سالانہ کا فائدہ پہنچایا ہے جبکہ تحائف اور مہمانداری کی مد میں بھی پچھلی حکومت کے برعکس 11 کروڑ سے کم کر کے 3 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے۔ سردار عثمان بزدار کی قیادت کے پہلے سال میں محرم الحرام میں پہلی دفعہ سو فیصد

امن و امان دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب نے دانیال چوہدری، طلال چوہدری اور میاں لطیف جیسے نام نہاد سیاسی معززین سمیت دیگر قبضہ مافیا سے سوا نو لاکھ سرکاری اراضی واگزار کرائی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ کی پہلی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے آمدن اور اخراجات کی مد میں 75 ارب کا منافع حاصل کیا ہے جو

عمدہ کارکردگی اور اعلیٰ ایڈمنسٹریشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ پہلی دفعہ ترقیاتی بجٹ کا 35 فیصد حصہ صرف جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیا گیا ہے جس سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ذہنوں میں تخت لاہور کا منفی امیج بدلنے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ حکومتوں نے تمام وسائل صرف وسطی اور شمالی پنجاب تک محدود رکھے۔ فیاض الحسن چوہان نے قانون سازی سے متعلق

اعداد و شمار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سالہ ن لیگی دور میں 34 کابینہ اجلاس ہوئے جبکہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پہلے سوا سال میں پنجاب کابینہ کے 19 سے زائد اجلاس ہو چکے ہیں جن میں 36 سے زائد بل پاس ہو چکے ہیں جو صرف ایک درد دل رکھنے والی حکومت ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 4 اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت متوسط اور

غریب طبقے کے لیے سستے گھروں کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔ پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے آتے ہی زرعی، صنعتی، سیاحتی، لیبر، کلچرل، سپیشل ایجوکیشن، واٹر، لائیو سٹاک، اربن و پیری ارن فارسٹری اور نان فارمل ایجوکیشن پالیسیاں ترتیب دے کر محکموں کو ترقی کا لائحہ عمل فراہم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سردار عثمان بزدار کی

قیادت میں صوبے بھر میں 9 یونیورسٹیوں، 43 کالجز اور 9 ہسپتالوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن کا پہلے ہی سال میں آغاز پی ٹی آئی حکومت کی تعلیم اور صحت کی اہمیت تسلیم کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے کے پی کے کی طرز پر فیس سیونگ کرتے ہوئے ہڑبڑاہٹ میں چند اضلاع میں صحت کارڈز کی تقسیم کا عمل شروع کیا جو کہ پریمیئم کی عدم ادائیگی کے

باعث کارڈ ہولڈرز اور مسلم لیگ(ن) کے لیے شرمندگی کا باعث بنا۔ اس کے برعکس وسیم اکرم پلس کے نام سے جانے جانے والے سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے 32 اضلاع میں انصاف صحت کارڈز کی تقسیم مکمل کر دی ہے جسمیں کارڈ ہولڈرز کو سات لاکھ سے زیادہ کی انشورنس رقم اور پہلے سے کہیں زیادہ بیماریوں کے خلاف کوَر مل سکے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ پہلی دفعہ

پنجاب میں ٹیکس کولیکشن 104 فیصد ہو گئی ہے۔ کسانوں کو انکی محنت اور فصلوں کا پورا ریٹ مل رہا ہے جبکہ نام نہاد خادم اعلیٰ کے استحصالی خاندان کی شوگر ملوں کے ذمے کسانوں کے اربوں روپے ابھی تک واجب الادا ہیں۔ کسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق کیے گئے مزید احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب بھر میں رواں دسمبر میں 1500 کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے

جس میں کھیتوں کو منڈیوں سے ملانے والی سڑکوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے تا کہ ہم سب کا پیٹ پالنے والے غریب کسانوں اور کاشتکاروں کو سہولت ہو سکے۔ اسی طرح چولستان میں لاکھوں ایکڑ بے آباد اراضی کی آبادکاری و ملکیتی حقوق کے حوالے سے پالیسی بھی زرعی معیشت کی مضبوطی اور کسان کی خوشحالی کی طرف اہم سنگِ میل ہے۔ صحت کے حوالے سے مزید حقائق بتاتے ہوئے

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 194 بنیادی مراکز صحت میں پورا ہفتہ چوبیس گھنٹے میڈیکل سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے۔ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ دو ارب ڈالر کی سطح کو چھو رہی ہے اور 1200 ارب کا مقروض صوبہ اب ایک سی ماہی میں 75 ارب کا منافع دے رہا ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بلاول بھٹو کے بیان کہ توسیع سے

پہلے نیا وزیر اعظم لانا ہو گا، سے متعلق بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول ابھی بچے اور من کے کچے ہیں۔ انہوں بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بلاول میچور ہو جائے اور رومن اردو کا سہارا لینا چھوڑ دے۔ سٹوڈنٹ یونینز کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹ یونینز اگر اخلاقیات اور قانون کے دائرے میں

رہیں تو کوئی قباحت نہیں۔ کاشانہ سکینڈل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مذکورہ خاتون افشاں لطیف کا شوہر نوشاد لطیف شہباز شریف کا کارندہ ہے اور انہوں نے صرف حکومتی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے من گھڑت حقائق کا ڈھونگ رچایا۔ سی ایم آئی ٹی اور متعلقہ محکمے کی دو رپورٹس موصوفہ کے خلاف آ چکی ہیں جو ان کے بیان کیے گئے حقائق کی نفی کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…