اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، ایسا کام پکڑا گیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،حساس ادارے حرکت میں آگئے، سیکورٹی مزید سخت

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، ایسا کام پکڑا گیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،حساس ادارے حرکت میں آگئے، سیکورٹی مزید سخت، تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد اس راہداری سے آنے والی ایک سکھ لڑکی کی

غیرقانونی طورپر پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، کرتار پور راہداری سے گوردوارہ درشن کے لئے آنے والی سکھ لڑکی کی پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی جو کہ ناکام ہوگئی۔معروف اخبار میں شائع خبر کے مطابق 23 نومبر کو ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سکھ لڑکی منجیت کوریاتری کے روپ میں اپنے پاکستانی فیس بک بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے راہداری کے ذریعے گوردوارہ پہنچی جہاں فیصل آباد سے آیاہوا اس کا بوائے فرینڈ اپنے ایک دوست اور ایک پاکستانی لڑکی کے ساتھ موجود تھا۔ ان چاروں نے گوردوارہ کی پہلی منزل پر جا کر ملاقات کی۔ ملاقات میں سکھ یاتری من جیت کور نے راہداری سے واپس جانے کی بجائے پاکستانی علاقے میں جانے کا منصوبہ بنایا۔ذرائع کے مطابق سکھ لڑکی کے بوائے فرینڈ کے ہمراہ آنے والی پاکستانی لڑکی نے اپنا وزیٹر کارڈ بھارتی سکھ لڑکی کو دے دیا اور اس یاتری کاکارڈ ایک کوڑے دان میں پھینک دیا۔چیکنگ کے دوران سکھ لڑکی پکڑی گئی،واقعے کے بعد پورے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…