جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

مشرف غداری کیس ،سابق صدر نے لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا، جواب میں کن چیزوں کو واضح کر دیا ؟

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے مشرف غداری کیس سابق صدر کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ غداری کے مقدمے کے لیے آئین کو معطل کرنا ہوتا ہے، کیا نومبر 2007 کو ایسا ہوا، مارشل لا تو 12 اکتوبر کو لگا جس کا اس کیس میں ذکر ہی نہیں، ایمرجنسی نافذ کرنا اور چیز ہے اور آئین معطل کرنا مختلف ہے۔ منگل کو لاہورہائی کورٹ میں

سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وفاقی حکومت نے سابق صدر کی درخواست پر جواب داخل جمع کروایا، اس موقع پر سرکاری وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کا نوٹیفکیشن ہوا جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق یہ تو وزیراعظم کا اختیار تھا۔سابق صدر کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ دیتا ہوں، فیصلے کے مطابق بھی وزیراعظم اور وفاقی حکومت نے یہ مقدمہ بنانا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کہاں ہیں جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ وہ بھی آئیں گے۔جسٹس مظاہر نے ریمارکس دیئے کہ غداری کے مقدمے کے لیے آئین کو معطل کرنا ہوتا ہے، کیا نومبر 2007 کو ایسا ہوا، مارشل لا تو 12 اکتوبر کو لگا جس کا اس کیس میں ذکر ہی نہیں، ایمرجنسی نافذ کرنا اور چیز ہے اور آئین معطل کرنا مختلف ہے۔سماعت کے بعد عدالت نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…