منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کسان نے بندروں کو ڈرانے کیلئےانوکھا طریقہ کار ڈھونڈ لیا  

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلورو(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک کسان نے بندروں کے حملوں سے تنگ آکر انہیں  ڈرانے کے لیے ایک انوکھا حل تلاش کر لیا۔کرناٹک کے سریکانت گؤڈا نامی کسان نے اپنی زمین پر بندروں کے جْھنڈ کو ڈرانے کے لیے رکھوالی کرنے والے کتے کو چیتے کی کھال کی

طرح رنگ کرنے کا سوچا۔اور پھر زمین پر رکھوالی کرنے والے کتے کے بالوں کو چیتے کی طرح دھاریوں والے انداز  میں رنگ کیا اور اب اس کا یہ انوکھا طریقہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کتے کے جسم پر چیتے کی طرح کالی دھاریاں اسپرے کلر سے بنائیں اور ساتھ ہی ہلکا سفید رنگ بھی اسپرے کیا تاکہ وہ اصلی چیتے کی طرح نظر آئے۔انہوں نے بتایا کہ بندروں کا جْھنڈ ان کی فصلوں کو خراب کردیتا ہے اور انہیں امید تھی کہ ان کا یہ طریقہ اس مسئلے میں کار آمد ثابت ہوگا۔سریکانت گؤڈا نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اپنے کتے کو ایک چیتے کی طرح رنگ کیا بلکہ اپنی زمین پر چیتوں کے بڑے پوسٹر زبھی لگائے۔سریکانت کا کہنا تھا کہ ان کا یہ طریقہ امیدوں پر پورا اترا ہے اور وہ دوسرے کسانوں کو بھی اس کی تجویز دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…