اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب میں شدید دھچکے کا سامنا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بوریوالہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااورسابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری عثمان وڑائچ نے پاکستان تحریک انصاف کاحصہ بننے
کا فیصلہ کیا ہے۔چودھری عثمان وڑائچ بوریوالہ تحصیل کے ناظم رہ چکے ہیں، ان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ باضابطہ اعلان چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی سے ملاقات میں کیا جائیگا۔