اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے یہ دوسروں کی حق تلفی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اگر میری رائے پوچھیں تو میں یہی کہوں گا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہئے،کیونکہ ایکسٹینشن حق تلفی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تین سال کی ملازمت کو واضح کرنا چاہئے،آئین کے اندر ترمیم کرکے وہاں تین سال لکھنا چاہئے۔اس کے بعد خدانخواستہ ایسی صورتحال پیدا ہو جائے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ضروری ہو تو میرے خیال میں ایک پارلیمانی کمیٹی کو اس معاملے کو دیکھنا چاہئےاور اگر وہ توسیع دیتی ہے تو اس پر بھی پابندی ہو کہ دو بار سے زیادہ توسیع نہیں ملنی چاہئے۔