اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں خیبرپختونخوا سے فیملی کے ہمراہ آنیوالا ایس پی نیلی بتی والی گاڑی میں سوار ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا، گن پوائنٹ پر 8تولہ سونا اورنقدی لے کر راہ فرار اختیار گئے،وفاقی پولیس کی جانب سے معاملے کو دبانے کی مذموم کوشش بھی بے نقاب ہو گئی ہے۔معلومات کے مطابق بنوں کے ایس پی انویسٹی گیشن نثار احمد خان گزشتہ روز اپنے فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں سیرسپاٹے کے لئے آئے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے خود کو سی آئی اے کا اہلکار ظاہر کرکے گن پوائنٹ پر ایس پی کو روکا
اور ان کی فیملی سے آٹھ تولہ سونا و دیگر نقدی سمیت پرائیویٹ پسٹل بھی ساتھے لے گئے ہیں۔ملزمان نیلی بتی والی گاڑی میں سوار تھے اور اپنے آپ کو وفاقی پولیس کے اہم ادارے سی آئی اے کے اہلکار بتا رہے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وفاقی پولیس اپنی بدنامی کے خوف سے معاملے کو دبانے کے لئے کوشاں ہے اور بہت جلد نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرکے آٹھ تولہ سونا و دیگر رقم برآمد کرکے ایس پی کے حوالے کی جائے گی۔