لاہور (آن لائن) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آئوٹ ڈور میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی شرروع ہوگئی ہے۔ ہسپتال کی او پی ڈی میں ڈاکٹروں کی ایک ہفتہ جاری رہنے والی ہڑتال کے خاتمے کے حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مریضوں کی سہولت کے لئے آئوٹ ڈور سے ہڑتال
ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہسپتال کے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس اور نرسوں کا احتجاج ان کے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ یہ احتجاج روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کے غریب ملازمین کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کیا جائے ہسپتال میں ہونیوالے حملہ آور اور وکلاء کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔