جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پی آئی اے انجینئرز کا کارنامہ، ایسا کیا کام کر دیا جس نے پاکستان کے لاکھوں روپے بچا لیے

datetime 1  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی (اے ایف بی)پی آئی اے کے انجینئرز نے نئے ایئر بس اے 320 طیارے کی آفیشل کلر اسکیم پینٹ کرکے ادارے کو لا کھو ں روپے کا فائدہ پہنچایا، فضائی بیڑے میں اے320 کی کل تعداد12ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے خود انحصاری کی جا نب گا مزن ہوگیا، انجنئیر نے اہم کارنامہ انجام دے کر ادارے کی لا کھو ں روپے کی بچت کردی پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شا مل نئے ایئر بس اے320طیارہ کی

کلر اسکیم تبدیل کر دی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر واقع اصفہانی ہینگر میں انجنئیرز نے اپنے وسا ئل سے طیارے پر پی آئی اے کی آفیشل کلر اسکیم پینٹس کر دی، طیارے کی دم پر قو می پر چم اور طیارے کے وسط میں پی آئی اے پینٹ کر دیا گیا جبکہ اگلے حصے کو اردو میں بھی پینٹ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل پی آئی اے کو طیارے کو بیرون ملک سے کلر اسکیم تبدیل کرانے پر 41 ہزار ڈالر سے زائد کے اخرا جات برداشت کرنا پڑتے تھے، انجینئرز کے اس کارنامے سے پی آئی اے کے طیارے پر کلر اسکیم پر آٹھ لا کھ روپے کے اخراجات آئے۔یہ طیارہ پی آئی اے نے الافکو لیزنگ کمپنی سے ڈرائی لیز پر حاصل کیا ہے، دوسرا اے320 طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اس سال کے آخر میں شامل ہو گا۔اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے ائیر ما رشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کا مقصد نئے روٹس اور پروازوں میں اضافہ ہے۔کم ایندھن خرچ کرنے والے طیاروں کی فضائی بیڑے میں شمولیت سے نہ صرف آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات بھی میسر ہوں گی۔زنس پلان، پہلا ایئربس 320 طیارہ رواں ماہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گاترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ طیارہ اندرون ملک، خلیجی اور دیگر علاقائی روٹس پر چلایا جائے گا، ائیر بس طیارہ کی شمولیت کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اے320 کی کل تعداد12ہو گئی ہے جبکہ کل بیڑا33 جہازوں پر مشتمل ہیسول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے طیارے کو ایئر وردیننس سرٹیفکیٹ (اڑان بھرنے کا سرٹیفکیٹ) آئندہ ہفتے مل جا ئے گا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…